کراچی،قانون نافذکرنے والے اداروں کی کا رروائی، بلاول ہاؤس کے سیکورٹی انچارج کو گرفتار کرلیا

جمعہ 25 مارچ 2016 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)قانون نافذکرنے والے اداروں نے کا ررائی کرتے ہو ئے بلاول ہاؤس کے سیکورٹی انچارج کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاررائی کے دوران بلاول ہاؤس کے سیکورٹی انچارج اکرام بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اکرام بلوچ کوعزیربلوچ کے انکشافات کی روشنی میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزم پر گینگ وارکی سرپرستی میں بھتہ خوری اور زمینوں پرقبضہ کرنے کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکرام بلوچ کے سابق چیئر مین فشریزنثامورائی سے قریبی مراسم ہیں ۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے

متعلقہ عنوان :