کوئٹہ وژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، متعددنشیبی علاقے زیر آب آگئے، مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے2 بچیں جاں بحق جبکہ2 خواتین سمیت3 افراد زخمی

جمعہ 25 مارچ 2016 09:25

کوئٹہ/ ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ وژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے متعددنشیبی علاقے زیر آب آگئے کوئٹہ اور ژوب میں مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے2 بچیں جاں بحق جبکہ2 خواتین سمیت3 افراد زخمی ہوگئے جمعرات کی صبح کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہابارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاوادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات، مستونگ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ،زیارت، کان مہترزئی اور خانوزئی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور حالیہ بارشوں سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے وادی کوئٹہ میں کل رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور جمعرات کو تیز بارش بھی ہوئی جس کے باعث شہر کے اکثر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیاکوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ میں ارباب اسٹریٹ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 9 سالہ محمد شفیع اس کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا اسی طرح بلوچستان کے علاقے ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روز ژوب کے علاقے گنج محلہ میں عیدگاہ کے قریب بارش کے باعث نعمت اللہ نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے کے باعث نو سالہ بچہ کلیم اللہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کر دئیے گئے بارش کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے