کوئٹہ،دوپولیس اہلکاروں کی 14سالہ بچے کیساتھ بدفعلی،انصاف نہ ملا توخودسوزی کرنے پرمجبورہونگے،والدہ

جمعہ 25 مارچ 2016 09:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء ) علمدارروڈ کی رہائشی خاتون مریم بی بی نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 2پولیس اہلکاروں نے 3فروری کومیرے 14سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی اوراب تک پولیس ملزمان کوگرفتارنہیں کرسکے اگر ہمیں انصاف نہ ملا توہم خود سوزی کرنے پرمجبور ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ 2پولیس اہلکار محسن رضا اور فدا حسین نے 3فروری 2016کو ہمارے 14سالہ بیٹے ذوہیب کو ساتھ لیکر زیادتی کانشانہ بنایا اور ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان کوگرفتار نہیں کیاجاسکتا ہمارا شوہر غلام حسین جوکہ بس ڈرائیور ہے اورزائرین کوعراق اورایران لے جاتاہے ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم ان ملزمان کامقابلہ کرسکے اگر ہمیں انصاف نہ ملا توہم خود سوزی کرنے پرمجبور ہونگے وزیراعلیٰ بلوچستان ،آئی جی بلوچستان اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کرے ۔