امریکی جریدے نے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی،نریندر مود ی ،ثانیہ مرزا، پریانکا چوپڑا،آن سان سوچی،جرمن چانسلر انجیلا مرکل،پوپ فرانسیس بھی شامل

جمعہ 25 مارچ 2016 10:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست ،شوبز،کھیل اور تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والی شامل ہیں ،ان شخصیات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں،ٹائم میگزین نے رواں سال کے دوسرے جاری کئے گئے انتہائی بااثر شخصیات کے فہرست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی شامل کیا ہے جن کے بارے میں عالمی سطح پر یہ تاثر ہے کہ وہ تعصب پسند ہیں اور اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف ان کے اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ،میگزین کے مطابق اس سلسلے میں دنیا کے 127 شخصیات کے بارے میں قارئین سے رائے شماری کیلئے پوچھا گیا تھا ان شخصیات میں سیاست دان،سائنسدان،شوبز،تاجر اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کی ان بااثر شخصیات میں شامل ہیں جبکہ دیگر شخصیات میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ،بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں اس کے علاوہ بھارتی نژاد اداکارہ عزیز انصاری کوبھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،دیگر افراد میں شامل سپیس ایکس کے سی ای او ایلن موسک،گلوکارہ ریحانہ،جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ،ہری پوٹر کے مصنف جے کے رولینگ، فیس بک کے سی ای او مارک زربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چین ،میانمر کی جمہوریت رہنما آن سان سوچی ،جرمن چانسلر انجیلا مارکل،پوپ فرانسیس،ریالٹی ٹی وی سٹار کیم کیڈیشن،روسی صدر ولادی پیوٹن اور فاکس نیوز کے اینکر پرسن میگن کیلی بھی شاملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :