جان کیری شام میں تشدد کی سطح میں مزیدکمی کے خواہاں

جمعہ 25 مارچ 2016 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں جزوی جنگ بندی سے تشدد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن وہ تشدد کے واقعات میں مزید کمی اور جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی زیادہ ترسیل چاہتے ہیں۔جان کیری نے یہ بات ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ یہ کہنا درست ہوگا کہ تین ہفتے قبل بہت ہی کم لوگوں کو شام میں جنگی کارروائیاں رکنے کا یقین تھا۔

تشدد کے خاتمے کے لیے کوششوں کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان تین ہفتے قبل شام میں جنگ بندی کے لیے سمجھوتہ طے پایا تھا۔تاہم داعش اور القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :