ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیاں ، نجم سیٹھی اور شہریار خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،شہریار خان غیر ملکی کوچ جبکہ نجم سیٹھی دیسی کوچ رکھنے کے لئے بضد،چیئرمین نے ٹام موڈی ، سیٹھی عاقب جاوید کو لانے کیلئے سرگرم

جمعرات 24 مارچ 2016 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 بڑوں کے اختلافات بھی سامنے آگئے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان غیر ملکی کوچ جبکہ نجم سیٹھی دیسی کوچ رکھنے کے بضد ہیں، شہر یار خان کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکی کوچ کا انتخاب کیا جائے اور اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کوچ کے لئے ڈین جونز اور ٹام موڈی سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب نجم سیٹھی نے غیر ملکی کوچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تجربہ کار کوچ موجود ہیں جو قومی ٹیم کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتے ہیں، نجم سیٹھی کی خواہش کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے تاہم قومی ٹیم کے نئے کوچ کا فیصلہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ہی کیا جائیگا جبکہ قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان بھی امکان ہے جس میں شاہد خان آفریدی کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جائیگا جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی توڑ کر نئے عہدیداروں کا انتخابات کیا

متعلقہ عنوان :