خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اہلکاروں ،مریضوں ،مہمانوں کے کپڑوں کی سلائی اور دھلائی پر سولہ کروڑ 91لاکھ روپے خرچ کردیئے

جمعرات 24 مارچ 2016 09:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اہلکاروں ،مریضوں ،مہمانوں کے کپڑوں کی سلائی اور دھلائی پر سولہ کروڑ 91لاکھ روپے خرچ کردیئے ہیں ۔ سات ماہ کے دوران آٹھ کروڑ 91لاکھ روپے سلائی پر اور سات کروڑ 99لاکھ سرکاری ملازمین کے کپڑوں کی دھلائی پرخرچ ہو ئے۔محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے بجٹ میں کپڑوں کی سلائی کے لئے 27کروڑ 85لاکھ اکتالیس ہزار ، اوردھلائی کے لئے 15کروڑ 6لاکھ ستر ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بی ایچ کیو ابیٹ آباد میں کپڑوں کی سلائی پر بائیس لاکھ 80ہزار ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سٹاف پر 32ہزار ، کابینہ کے اراکین پر 13ہزار ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اسٹاف کے لئے چالیس ہزار ، ایلیٹ فورس پر 45لاکھ سترہ ہزار ، انٹی کرپشن پر ایک لاکھ بائیس ہزار پانچ سو روپے خرچ ہو چکے ہیں دھلائی پر ریسکیو 1122نے اب تک 77ہزار 319، پشاور پولیس نے 49لاکھ آٹھ ہزار ، بنوں انتظامیہ نے چھ لاکھ 13ہزار ،ابیٹ آباد انتظامیہ نے دس لاکھ اڑتالیس لاکھ روپے خرچ کئے ۔