بھارت ، فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک ، بارہ زخمی

جمعرات 24 مارچ 2016 09:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) بھارت میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ بارہ دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع کوٹا میں واقع فائر ورکس فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ مزدور جھلس کر ہلاک جبکہ بارہ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا دھماکے کی وجواہت جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :