سرفراز احمد کے ماموں کی ساری ہمدردیاں بھارتی ٹیم کے ساتھ ، بھارت کی جیت پر بہت خوش ہوں ، پاکستان کبھی بھی بھارتی ٹیم کو شکست نہیں دے سکتا ، محبوب حسن

بدھ 23 مارچ 2016 09:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے لیے مشہور ہے کہ ”سرفراز دھوکا نہیں دے گا“ لیکن ان کے ماموں محبوب حسن جو بھارتی شہری ہیں، ان کا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ سال اس وقت بھی کہی تھی جب وہ سرفراز احمد کی شادی میں شرکت کیلیے کراچی آئے تھے۔

سرفرازاحمد کے ماموں محبوب حسن اترپردیش میں رہتے ہیں۔وہ کولکتہ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے لیکن دھونی الیون کی جیت پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے سالانہ امتحانات کی وجہ سے کولکتہ نہیں جا سکے لیکن اب وہ چوبیس مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیاکا میچ دیکھنے موہالی جا رہے ہیں۔جہاں ان کی اپنے بھانجے سرفراز احمد سے بھی ملاقات ہو گی۔

محبوب حسن کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد پچیس سال بعد بھارت آئیہیں۔پہلی بار وہ اپنی والدہ عقیلہ بانو کے ساتھ 1991ء میں تین سال کی عمر میں ان کی شادی میں شرکت کیلیے بھارت آئے تھے۔محبوب حسن کے مطابق تقسیم کے دوران سرفرازاحمد کے دادا حاجی عقیل احمد فتح پور سے کراچی ہجرت کر گئے تھیاور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بن گئے تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :