مشرف کے جانے کے بعد پارلیمنٹرین کو بہادر بننے کی نصیحت‘ پارلیمنٹ کی لفٹس میں اشتہارات

بدھ 23 مارچ 2016 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) سابق صدر مشرف کی بیرون ملک جانے کے بعد پارلیمنٹرین کو بہادر بننے بارے اشتہارات پارلیمنٹ کے ہاؤس لفٹس میں آویزاں کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مین گیٹ کی لفٹ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی جانے والے تمام پارلیمنٹرین کو لفٹ کے اندر سفید کاغذ پر آویزاں نصیحت آموز پیغام میں مخاطب کیا گیا ہے کہ کبھی بھی مصیبت کے وقت بزدل سے مشورہ نہ کرو وہ آپ کے حوصلے کو مزید پست کردیں گے۔ یہ نصیحت پڑھنے کے بعد متعدد پارلیمنٹرین سر جھکا کر چلے جاتے ہین جبکہ بعض ایک دوسرے کو معنی خزی نظروں سے دیکھتے ہوئے غیرت دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :