پاکستان کا استحکام و سلا متی مسا جد و مدارس کی طرح عزیز ہے،وفاق المدارس ، خدا نخواستہ پا کستان پر اگر کو ئی برا وقت آیا تو ملک کے لا کھو ں علما ء و طلبا ء پا ک فو ج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لئے لڑیں گے،عالمی ادارے دینی مدارس کی خدمات کا جس طرح اعتراف کرتے ہیں پاکستان کے قومی ادارے اور میڈیا بھی کھلے دل سے مدارس کی خدمات کا اعتراف کریں ،لاہور میں لی استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس جذبہ حب الوطنی کے اظہار کا ذریعہ ثابت ہو گی ،قوم اس میں شرکت یقینی بنا کر اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت دے،رہنماؤں کا مختلف اجلاسوں سے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)پاکستان کا استحکام و سلا متی مسا جد و مدارس کی طرح عزیز ہے، خدا نخواستہ پا کستان پر اگر کو ئی برا وقت آیا تو ملک کے لا کھو ں علما ء و طلبا ء پا ک فو ج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لئے لڑیں گے ،عالمی ادارے دینی مدارس کی خدمات کا جس طرح اعتراف کرتے ہیں پاکستان کے قومی ادارے اور میڈیا بھی کھلے دل سے مدارس کی خدمات کا اعتراف کریں ،لاہور میں ہونے والی استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس جذبہ حب الوطنی کے اظہار کا ذریعہ ثابت ہو گی ،قوم اس میں شرکت یقینی بنا کر اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت دے ۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا فضل الرحیم ،وفاق المدارس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبد الرشید ،پیر سیف اللہ خالد ،سید محمود میاں ،مجیب الرحمن انقلابی ،ترجمان وفاق المدارس مولانا عبدالقدوس محمدی ،مفتی خرم یوسف ،مفتی عزیز الرحمن اور دیگر قائدین نے جامعہ اشرفیہ ،جامعہ فتحیہ اور آس اکیڈمی لاہور میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون شامل ہے ،اس کے دفاع اور استحکام کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں ،علمائے کرام نے کہا کہ دینی مدارس کے فضلاء نے ہر دور میں ملک و قوم کے لئے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں ،شرح خواندگی میں اضافے کے لئے دینی اداروں کا کردار مسلم ہے ،پاکستان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لئے ہمارے طلباء بیرون ممالک کا سفر کرتے ہیں جبکہ دینی تعلیم کے لئے پوری دنیا سے تشنگان علم پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور مدارس میں پڑھنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مدارس کے مثبت اور تاریخی کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس نے3 اپریل کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ،یہ کانفرنس ملک کے دینی و مذہبی طبقے کی امیدوں کا مرکز اور اہل پاکستان میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو گی ،انہوں تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں بھر پور شرکت کر کے اپنی دینی و ملی غیرت کا ثبوت دیں ،علمائے کرام نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ کانفرنس کو بھرپور کوریج دے کر پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :