ایف بی آر کا سوفٹ ویئر کمپنیوں پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ ،فیصلہ سوفٹ ویئر ہاؤسز کی جانب سے بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث کیا گیا

بدھ 23 مارچ 2016 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوفٹ ویئر کمپنیوں پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔فیصلہ سوفٹ ویئر ہاؤسز کی جانب سے بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ میں سوفٹ ویئر ہاؤسز پر ٹیکس کی شرح آٹھ سے دو فیصد کرنے کے لئے ہوم ورک تیار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے دوران سوفٹ ویئر ہاؤسز پر دو فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال میں سوفٹ ویئر ہاؤسز پر آٹھ فیصد ٹیکس لگنے کی وجہ سے اکثر کمپنیاں دبئی قطر و دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکی ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران آئی ٹی کی شعبہ میں بہت سرمایہ کاری آرہی ہے مگر کمپنیاں بڑے پیمانے پر ٹیکسز کی وجہ سے کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی اور جو کمپنیاں کام کررہی ہیں وہ بھی آہستہ آہستہ بیرون ملک منتقل ہورہی ہیں پاکستان سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ بورڈنے بھی وسیم پیمانے پر لگنے والے ٹیکسز پر حکومت سے احتجاج کیا اور سوفٹ ویئر پر لگنے والے ٹیکسز کو واپس لینے کا مطالب کیا تھا

متعلقہ عنوان :