صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل ملٹری ایوارڈز عطا کئے،ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایئر مارشل محمد اقبال ہلال امتیاز (ملٹری)اور ایئر مارشل فاروق حبیب ہلال امتیاز (ملٹری)شامل

بدھ 23 مارچ 2016 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل ملٹری ایوارڈز عطا کئے ہیں۔ پی اے ایف کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل محمد اقبال اور ایئر مارشل فاروق حبیب، ستارہ امتیاز (ملٹری) ایئر وائس مارشل محمد خالد دبیر، ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ، ایئر کموڈور نور الٰہی باجوہ، ایئر کموڈور نوید حیدر منہاس، ایئر کموڈور حامد فراز، ایئر کموڈور محمد زاہد محمود، ایئر کموڈور سکندر حیات نیازی، ایئر کموڈور سید محمد مجاہد، گروپ کیپٹن آصف سلیم، گروپ کیپٹن گوہر مجید، گروپ کیپٹن شکیل صفدر، ایئر کموڈور سید صباحت حسین شاہ، گروپ کیپٹن محمد صغیر احمد، گروپ کیپٹن معظم شہزاد، گروپ کیپٹن راجہ عبدالباسط، ایئر کموڈور جبران سلیم بٹ، گروپ کیپٹن عامر سرور، گروپ کیپٹن خاور جاوید۔

(جاری ہے)

تمغہ امتیاز (ملٹری) گروپ کیپٹن سہیل عجائب، ونگ کمانڈر ذوالفقار ایوب، ونگ کمانڈر نعمان خلیل، ونگ کمانڈر تنویر احسان، ونگ کمانڈر سہیل اکبر، ونگ کمانڈر یامین اقبال، ونگ کمانڈر طارق عظیم، ونگ کمانڈر آغا مہر گل، گروپ کیپٹن سہیل احمد، ونگ کمانڈر سید محمد علی، ونگ کمانڈر امجد حنیف، ونگ کمانڈر سلمان احمد ملک، گروپ کیپٹن زاہد الحسن، ونگ کمانڈر فرحان اختر، ونگ کمانڈر محمود احمد قریشی۔

ستارہ بسالت فلائٹ لیفٹیننٹ محمد مصدق۔ تمغہ بسالت ونگ کمانڈر یاسرشفیق ملک، سکواڈرن لیڈر طارق واحد ملک، سکواڈرن لیڈر فرقان احمد لطیف، سکواڈرن لیڈر احمد سمیع، سکواڈرن لیڈر عمیر اعظم، فلائنگ آفیسر مریم مختار (شہید)، سکواڈرن لیڈر سید احمد فراز، فلائٹ لیفٹیننٹ سرفراز احمد۔ امتیازی سند گروپ کیپٹن شہاب امتیاز، ونگ کمانڈر محمد رفیق، سکواڈرن لیڈر حیدر علی، سکواڈرن لیڈر انعام الرحمان، سکواڈرن لیڈر فلک نیاز، سکواڈرن لیڈر شاہد حسین، فلائٹ لیفٹیننٹ علی رؤف، فلائٹ لیفٹیننٹ عتیق الرحمن، فلائٹ لیفٹیننٹ سید نبیل امجد، فلائٹ لیفٹیننٹ مصور حسین اور فلائٹ لیفٹیننٹ محمد فرقان شامل ہیں۔