بھارت نے پہلی بار سائیجیلیس میں جاسوسی آبدوز تعینات کر دی

بدھ 23 مارچ 2016 10:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) بھارت نے پہلی بار جزیرہ سائیجیلیس میں جاسوسی آبدوز تعینات کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بحریہ نے پہلی بار سائیجیلیس میں پی 81 جاسوسی آبدوز تعینات کی ہے رپورٹ کے مطابق آبدوز 23 مارچ تک مذکورہ مقام پر تعینات رہے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھارتی بحریہ نے اپنے بحری جہاز بھی نگرانی کے لئے سائیجیلیس بھیج چکی ہے دریں اثناء بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی سائیجیلیس ایکسکلو سیو اقتصادی زون کی سیکورٹی کے حوالے سے بھارت کی ذمہ داری بخوبی نبھانے کا عکاس ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آبدوز کی تعیناتی سے غیر قانونی سرگرمیوں اور بحری قذافی کو روکنے میں معاونت ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :