بھارتی ارب پتی تاجر کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار میگاواٹ پیداواری استعداد کا حامل پاور پلانٹ خریدیں گے

بدھ 23 مارچ 2016 09:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال اپنے بھائی کی مقروض کمپنی سے کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار میگاواٹ پیداواری استعداد کا حامل پاور پلانٹ خریدیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجن جندال کی کمپنی جے ایس ڈبلیو انرجی ان کے بھائی کی قرض میں ڈوبی کمپنی جندال اسٹیل اینڈ پاور سے 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا معاہدہ جلد کرنے والی ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا اعلان بدھ تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :