برطانیہ یورپی یونین سے نکلا تو نقصان قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا ہوگا،مالی نقصان کی مالیت 2020ء تک 100 بلین پاؤنڈ کے برابر پہنچ جائے گی، سی بی آئی

بدھ 23 مارچ 2016 09:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)برطانیہ یورپی یونین سے نکلا تو نقصان قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا ہوگا۔برطانوی صنعتی اداروں کی نمائندہ تنظیم نے کہا ہے کہ برطانیہ نے اگر یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا تو نہ صرف روزگار کے قریب ایک ملین مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ لندن کو قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹریز کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج، جسے کہا جا رہا ہے، کی صورت میں ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

برطانوی اقتصادیات کے لیییہ جھٹکا اتنا شدید ہو گا کہ اس کی وجہ سے روزگار کے قریب ایک ملین تک مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے۔سی بی آئی کے مطابق اس مالی نقصان کی مالیت 2020ء تک 100 بلین پاؤنڈ کے برابر پہنچ جائے گی۔ یہ مالیاتی حجم 128 بلین یورو یا 145 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتا ہے۔