اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا،یہ کنسرٹ پاکستان کے سافٹ امیج اور ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

بدھ 23 مارچ 2016 09:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان منایا جائے گا،تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادوجگائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی کے ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام پہلی یوم پاکستان کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے،جس میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کا کنسرٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کنسرٹ کا عنوان ہے ’صوفی نائٹ امن کی موسیقی‘ اور اس کا مقصد پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ڈیڑھ گھنٹے کی پرفارمنس میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے مقبول گیت پیش کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق یہ کنسرٹ پاکستان کے سافٹ امیج اور ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔