پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پربنا تھا لیکن ہم جو کچھ کررہے ہیں اسلام کیخلاف ہے،عمرا ن خان

بدھ 23 مارچ 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پربنا تھا لیکن ہم پاکستان میں سب کچھ کررہے ہیں جو اسلام کیخلاف ہے ہم نماز پڑتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جن پر آپ کا انعام ہے یعنی نبیوں ، پیغمبروں اور اولیاء اللہ کے راستے پر چلا مگر عمل ہم ان کی تعلیمات کیخلاف کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں آکر اجتماعی شادیاں کروائیں خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے یہ پیسے ٹیکس کے پیسوں سے خرچ نہیں کئے بلکہ خود جمع کئے ہیں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور تھا کہ ضرورت مندوں کی ذمہ داری ریاست لے گی ابھی 150 کے قریب اور جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانی ہیں 100 جوڑوں کی شادی کے اخراجات میں اپنے ذمے لیتا ہوں میں عمرے کیلئے گیا تو خانہ کعبہ میں دعا کی کہ ” اے اللہ ساری زندگی میرے پیسے اکٹھے کرنے میں گزر گئی پہلے ہسپتال بنانے کیلئے اکٹھے کررہے تھے تو اے اللہ کیا اب ہسپتال چلانے کیلئے بھی ساری زندگی پیسے اکٹھے کرتا رہوں گا تو اللہ نے میری دعا سن لی پہلے ایک عرصہ لگا کر ایک کروڑ روپے جمع ہوتے تھے اب اللہ کافضل ہے ہوا کہ ہم نے دو گھنٹوں میں 80 کروڑ روپے اکھٹے کرلئے ہیں

متعلقہ عنوان :