بھارتی شہری اپنی ہی ہم وطن ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے خلاف زہر اگلنے لگے، انڈیا کو سپورٹ کرنے کے باوجود سینکڑوں بھارتی شہریوں نے پاک بھارت میچ کے بعد ثانیہ مرزا کو دنیا کی ’موسٹ کنفیوڑڈ‘خاتون قرار دے دیا

منگل 22 مارچ 2016 08:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء)ٹی 20ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر بھارتی شہری اپنی ہی ہم وطن ٹینس سٹار کے خلاف زہر اگلنے لگے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے 61ہزار سے زائد لوگ ایڈن گارڈن پہنچے تھے جبکہ لاکھوں بھارتی مداحوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لئے ٹوئیٹر کا سہارا لیا۔

تاہم شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا تنقید کا نشانہ بن گئیں ،سینکڑوں بھارتی شہریوں نے پاک بھارت میچ کے بعد ثانیہ مرزا کو دنیا کی ’موسٹ کنفیوڑڈ‘خاتون قرار دے دیا۔ثانیہ مرزا بھارت کی سب سے مشہور ترین ’سپورٹس شخصیات ‘میں سے ایک ہیں اور وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد وہ بھارتیوں کے طنز اور تنقید کا نشانہ بنیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جس وقت قومی ٹیم بڑے کڑے دورسے گزر رہی تھی توشعیب ملک نے 16گیندوں پر شاندار 26رنز سکور کر کے گرین شرٹس کا ٹوٹل سکور 118رنز تک پہنچا دیا۔تاہم جس دوران شعیب ملک بھارتی بائلروں کی پٹائی کر رہے تھے اس دوران ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں کے مضحکہ خیز رویے کا شکار بن رہی تھیں۔ثانیہ مرزا بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے بْرے سلوک کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے میچ سے نہ صرف قبل بلکہ میچ کے دوران بھی اپنے آبائی وطن انڈیا کو ہی سپورٹ کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :