ایمپائر نے کرس گیل کو میدان سے باہر نکال دیا ، دنیش رام دین آؤٹ ہوئے تو کرس گیل نے اپنے پیڈز اور ہیلمٹ پہنا، ہاتھ میں بلا تھام کر گراوٴنڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے لگے تو اچانک فورتھ ایمپائر نے ان کو دبوچ لیا اور کھینچ کر باہر لے گئے

منگل 22 مارچ 2016 08:53

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فورتھ ایمپائر این گولڈ نے کرس گیل کو میدان میں گھسنے کی اجازت نہیں دی، وہ انھیں کھینچ کر گراوٴنڈ سے باہر لے گئے۔ گزشتہ روز بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی کے میچ میں فورتھ ایمپائر این گولڈ نے کرس گیل کو میدان میں گھسنے نہ دیا اور کھینچ کر باہر لے گئے۔

(جاری ہے)

دراصل ہوا یوں کہ سری لنکا کی اننگز کے دوران کرس گیل زخمی ہو کر باہر چلے گئے اور دوبارہ فیلڈنگ کرنے نہ آئے۔ کرکٹ رولز کے مطابق انھیں اس وقت تک بلے بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی جب تک وہ قانون کے مطابق گراوٴنڈ کے باہر اپنا وقت پورا نہ کر لیتے۔ میچ کے دوران دنیش رام دین آؤٹ ہوئے تو کرس گیل نے اپنے پیڈز اور ہیلمٹ پہنا، ہاتھ میں بلا تھام کر گراوٴنڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے لگے تو اچانک فورتھ ایمپائر نے ان کو دبوچ لیا اور کھینچ کر باہر لے گئے۔ ایمپائر کی اس حرکت پر میچ کی کمنٹری کرنے والے اور شائقین ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ سب نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا۔