ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاکستان بمقا بلہ نیوزی لینڈ، محمد حفیظ، وہاب ریاض کی فٹنس کا جائز ہ لینے کے بعد ان کا ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکٹر سہیل سلیم

منگل 22 مارچ 2016 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج 22مارچ کو موہالی میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی فٹنس کا جائز ہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا ْتاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں اور ان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلنا بہت مشکل ہے جبکہ وہاب ریاض ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق محمد حفیظ کے دائیں گھٹنے میں کئی دن سے در د تھا اور ان کے گھٹنے کا ایم آر آئی کروایا گیا تھا جس سے پتہ چلا کہ گھٹنے کی انجری زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان کا میچ سے قبل فٹ ہونا مشکل نظر آرہا ہے تاہم میچ سے قبل ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔جبکہ وہاب ریاض کی فٹنس کا زیادہ مسئلہ نہیں ہے انہیں پریکٹس کے دوران کان کے قریب گیند لگی تھی لیکن وہ نارمل ہیں ۔ان کی سی ٹی سکین کی رپورٹ بھی ٹھیک آئی ہے ۔دوسری جانب مسلسل بری کارکردگی دکھانے پر شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :