ملک بھر میں آئندہ دو روز میں موسم گرم اور خشک رہے گا

منگل 22 مارچ 2016 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) ملک بھر میں آئندہ دو روز میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جمعہ کو تیز بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک رہے گا کچھ علاقوں میں تیز دھوپ نکلے گی آئندہ دو روز کے بعد جمعہ کے دن اسلام آباد اور ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کشمیر ، گلگت ، بلتستان ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، مالا کنڈ ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن میں کئی ایک مقامات پر گرم چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد ، مٹھی اور لسبیلہ 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :