کوہلو،ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ12 شرپسند ہلاک،ہلاک شرپسند ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے ، ترجمان ایف سی

منگل 22 مارچ 2016 09:30

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 12 شرپسند ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایف سی نے شرپسندوں کے تدارک کے لئے سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے دو اہم کمانڈر یامین اور بندوس خان سمیت 12 شرپسندہلاک ہو گئے ایف سی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،فورسز پر حملوں سمیت بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :