پیر صابر شاہ کی ایک اور غلطی، 23مارچ کو قائد اعظم کا یوم ولادت قرار دیدیا

منگل 22 مارچ 2016 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ نے 23 مارچ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت قرار دے دیا۔ یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

پیر صابر شاہ نے کہا کہ 23 مارچ بہت بڑا دن ہے جو قائد اعظم کی یوم پیدائش کا دن ہے ہمیں اس دن کی مناسبت سے قائد کے فرمان کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

اسی دن کی اہمیت کے مطابق پوری قوم یک جان ہوکر قائد کے نظریات اور فرمودات پر عمل کرے۔ یاد رہے کہ انہوں نے عمران خان کے دھرنے کے بعد کے پی کے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گو نواز گو نعرہ بھی غلطی میں لگا دیا تھا جس کی بعد میں وہ تردید کرتے رہے کہ میں غلطی میں گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :