عوام کی خدمت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نواز شریف،وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،موجودہ حکومت نے مشکل دور میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،وزیر اعظم کا ارکان قومی اسمبلی سے ملا قات میں اظہا ر خیال

منگل 22 مارچ 2016 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلاح بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت سے ہی انکا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ارکان قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ،بلال ورک ،نوابزادہ مظہر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ملک بھر میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود ہی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسی لیے ہم دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں،انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،جبکہ عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کے کاموں سے ہی انکا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک با شعور قوم ہے یہ اسی کا ساتھ دیں گے جو انکی خدمت کریں گے ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل دور میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی اور اقتصادی اور سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں ناقابل یقین بہتری آئی ہے۔ارکان اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے جہ کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :