روس ، وفاقی ایسٹرن یونیورسٹی کے ریکٹر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 09:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) روس کی وفاقی ایسٹرن یونیورسٹی کے ریکٹر سرگئی ایوانیٹک کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کر لیا گیا ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی ایوانیٹک کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ولاویلو وسٹوک میں گرفتار کیا گیا ہے واضح رہے کہ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مارچ 2104 میں سرگئی کے خلاف دو مقدمات میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم ان مقدمات کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :