نیوزی لینڈ دنیا بھر میں جوہری مواد کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ، جان کی ،آئندہ ہفتے واشنگٹن میں جوہری تحفظ کانفرنس اس سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اہم کامیابیاں سمیٹے گی ، صحافیوں سے گفتگو

منگل 22 مارچ 2016 09:19

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے جوہری مواد کے تحفظ میں معاونت کا اعتراف کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم جان کی نے کہا کہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی جوہری سیکورٹی سربراہی کانفرنس عالمی سطح پر جوہری دہشتگردی کے خطرات پر بات چیت کے لئے ایک بہترین موقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ دنیا بھر میں جوہری مواد کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لئے بھرپور موقع ہو گا انہوں نے کہا کہ 2010 میں پہلی سربراہی جوہری کانفرنس سے لے کر اب تک نیوزی لینڈ نے جوہری سلامتی کو مضبوط بنانے کے چار ملین سے زائد مالیت کے بین الاقوامی پراجیکٹون میں حصہ لیا انہوں نے کہ اکہ ہم ریڈی ایشن سیفٹی ایکٹ 2016 کے ذریعے ملک میں بھی جوہری مواد کو محفوظ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :