شام‘ سکیورٹی فورسز نے راقاہ کے متعدد علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

منگل 22 مارچ 2016 09:17

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) شام میں سکیورٹی فورسز نے ساحلی قصبہ لاتا کیا کے متعدد علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا جبکہ جھڑپوں میں متعدد تکفیری باغی ہلاک ہوئے ہیں‘ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حکومتی سکیورٹی فورسز نے مقبول دفاعی گروپوں کے تعاون سے شمال مشرقی صوبہ راقاہ کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے اور لاتاکیا کے مختلف علاقوں میں باغیوں کو شکست دیکر ان کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران جھڑپوں میں سینکڑوں تکفیری باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔