کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی، اوباما کی کیوبا کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 22 مارچ 2016 09:17

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی لیکن وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ایسا کب ہوگا۔

(جاری ہے)

کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورہ پر کیوبا کے صدر راؤل کاسترو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ہم نے 50 سال تک جو کچھ کیا وہ ہمارے یا کیوبا کے عوام کے مفاد میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا میں تبدیلی آئے گی اور کاسترو اس کا مطلب سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوبا کے صدر نے کہا کہ کیوبا میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، اگر میڈیا کے پاس کوئی معلومات ہیں تو وہ قیدیوں کی فہرست دیں، انہیں آج رات ہی رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :