باجوڑ ایجنسی ،افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 22 مارچ 2016 09:11

باجوڑ ایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء ) باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان کے علاقے سے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان کے علاقے سے دہشتگردوں سے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔ حملے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔