آرمی چیف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکلسن کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے علاوہ پاک افغان سرحد پر تعاون بہتر بنانے پر تبادلہ خیال،جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سبکدوش ہونیوالے سفیر لارڈ مارٹن کی بھی ملاقات

منگل 22 مارچ 2016 09:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پیر کے روز افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکلسن نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوہن نکلسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے علاوہ پاک افغان سرحد پر کوآرڈنیشن بہتر بنانے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جون نکلسن نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو بھی سراہا ۔

دریں اثناء ارجنٹائن کے پاکستان میں سبکدوش ہونیوالے سفیر لارڈ مارٹن نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ارجنٹائنی سفیر کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے کردار کو سراہا ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم کردارادا کر رہا ہے اور امن کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔