قومی کرکٹ ٹیم دھڑے بندی کا شکار ،ایک دھڑے کی سربراہی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے کی شعیب ملک نے سنبھال لی دونوں دھڑوں نے اپنے چار چار کھلاڑیوں کے گروپ بنا لئے،سرفراز احمد سائیڈ لائن

پیر 21 مارچ 2016 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ایک دھڑے کی سربراہی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے کی سربراہی شعیب ملک نے سنبھال لی دونوں دھڑوں نے اپنے چار چار کھلاڑیوں کے گروپ بنا لئے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد سائیڈ لائن پر ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل دو گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے دونوں گروپس چار چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک گروپ کی کمان شاہد آفریدی کے ہاتھ میں ہیں جن کی نمائندگی میں عمر اکمل ، وہاب ریاض اور انور علی کرتے ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں محمد عامر ، احمد شہزاد اور محمد عرفان ہیں جن کو شعیب ملک ہیڈ کرتے ہیں جبکہ سرفراز احمد جوقومی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں کسی گروپ میں شمولیت نہیں رکھتے بلکہ سائیڈ لائن لگے رہتے ہیں اور نہ ہی ان کو اہم مشاورت میں شامل کیا جاتا ہے اور بقیہ کھلاڑی اپنے اپنے کمروں میں رہتے ہیں جو کسی گروپ کا حصہ نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :