مشرف کے جاتے ہی اے پی ایم ایل میں پھوٹ پڑ گئی، احمد رضا قصوری اور ڈاکٹر امجد آمنے سامنے آگئے،پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کے خلاف نئی دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ

پیر 21 مارچ 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)پرویز مشرف کے جاتے ہی آل پاکستان مسلم لیگ کے چند رہنماؤں میں ہی پھوٹ پڑ گئی ہے ۔احمد رضا قصوری اور ڈاکٹر امجد آمنے سامنے آگئے ۔اے پی ایم ایل نے سابق صدر پرویز مشرف کی ہدایت پر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کے خلاف نئی دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔احمد رضا قصوری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق صدر موجودہ حکومت سے این آر او کرکے بیرون ملک گئے ہیں جس پر اے پی ایم ایل میں شدید بے چینی پھیل گئی ،سابق صدر نے ڈاکٹر امجد کو حکم دیا کہ احمد رضا قصوری کے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں آئیندہ میڈیا پرایسے بیانات سے روکا جائے ۔

ڈاکٹر امجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکانے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا اور حکومت نے اس کی تعمیل کی۔

(جاری ہے)

احمد رضا قصوری سے پرویز مشرف کا اس وقت رابطہ ہے اور نہ ہی انہوں نے روانگی سے قبل ان کو فون کیا۔اانہوں نے کہا کہ احمد رضا قصوری کا یہ بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کہ پرویز مشرف نے انہیں بتایا کہ وہ حکومت سے ڈیل کر کے بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں۔پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا تھا انہیں کسی سے ڈیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ڈاکتر محمد امجد نے واضح کیا کہ اس وقت احمد رضا قصوری کے پاس نہ تو پارٹی کا کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی وہ پرویز مشرف کے ترجمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :