مصر،سینائی میں ایک اور حملہ، تیرہ پولیس اہلکار ہلاک

پیر 21 مارچ 2016 10:05

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی میں جنگجووٴں نے ایک حملہ کرکے تیرہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مصری وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کے دن العریش میں جنگجووٴں نے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ داعش سے وابستہ ایک مقامی گروہ نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ قاہرہ حکومت سینائی میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ کارروائیوں کو روکنے کی کوشش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :