عراق ،شام میں داعش پسپائی کا شکار ہے، رپورٹ

پیر 21 مارچ 2016 10:05

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)عراق اور شام میں فعال انتہا پسند گروہ داعش کو حالیہ مہینوں میں کئی مقامات پر پسپائی کا سامنا کرنا پر ہے۔ اس وجہ سے اس جہادی گروہ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں چالیس فیصد جبکہ شام میں بیس فیصد علاقے ان جنگجووٴں کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ اس وجہ سے اس گروہ کو خیرباد کہنے والے جنگجووٴں کی تعداد میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ایسے خدشات ہیں کہ اس صورتحال میں یہ جہادی اپنے دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی لا سکتے ہیں۔