کیوبا میں امریکی کمپنی سٹاروڈ کا تاریخی معاہدہ

پیر 21 مارچ 2016 10:02

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)امریکی کمپنی سٹاروڈ کیوبا میں سنہ 1959 کے انقلاب بعد کیوبن حکام کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی امریکی کمپنی بن گئی ہے۔سٹار وڈ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں تین ہوٹلوں کی تجدید اور انھیں چلانے کا کام کرے گی۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکیی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی ’ہوٹلوں کو اپنے معیار تک پہنچانے کے لیے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔‘خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کیوبا کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا تقریبا 90 برسوں میں کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔