انقرہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کردی گئی ، ترکی نے دہشت گردی سے متاثرہ تمام ممالک ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھائے گا ،ترک وزیر داخلہ

پیر 21 مارچ 2016 10:02

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) ترک وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انقرہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کردی گئی ہے، ترکی نے دہشت گردی سے متاثرہ تمام ممالک ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ہونیوالے خود کش حملے میں ملوث حملہ آور ترک کا شہری اور دہشت گرد تنظیم داعش کا رکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک سے دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں بس سٹاپ پر خود کش بم دھماکے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق اور 80 کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :