مصطفی کمال کا نئی پارٹی کانام پاکستان قو می موومنٹ رکھنے کا فیصلہ ، پر چم پاکستانی پر چم جیسا ہو گا، سفید حصے پر پی کیو ایم اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوں گے ، بڑے ستارے کے چاروں طرف چار لکھا ہواہوگا

اتوار 20 مارچ 2016 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)سا بق سٹی ناظم مصطفی کمال نے نئی پارٹی کانام پاکستان قو می موومنٹ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اوراس کا پر چم پاکستانی پر چم جیسا ہو گا جس کے سفید حصے پر پی کیو ایم اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوں گے بڑے ستارے کے چاروں طرف چار لکھا ہواہوگا سب we own pakistanلکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اوران کے سا تھیوں نے پچھلے دس روزکے صلا ح مشوروں کے بعد پارٹی اور پرچم کو فا ئنل کر دیاہے اب23مارچ کو جب پارٹی کا اعلان ہوگا تو5000سے زائد پر چم بھی تقسیم کیے جائیں گے اس وقت کر چی،حیدرآباد،میرپورخاص،ٹنڈوالہیار،سکھر،نوابشاہ،لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعدادمیں پمفلیٹ اور پینا فلیکس کے بینرلگا ئے گئے ہیں جبکہ وال چا کنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے ابتدائی طورپر پارٹی میں ایک ایڈ ہاک آرگنائیز نگ کمیٹی بنا ئی جا ئے گی جس کے بعد پارٹی رہنما سندھ بھرکا دورہ کریں گے پھر دوسرے صو بوں کا دورہ بھی کریں گے اور اپریل میں جب پہلاکنونشن بلا یاجا ئے گا تب پارٹی کے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :