وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی درخواست پر جدید تھری جی لوکیٹرخریدنے کی منظوری دیدی

اتوار 20 مارچ 2016 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پروفاق نے موبائل فون پر واٹس ایپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے بات چیت کرنے والے دہشت گردوں کاسراغ لگانے کے لئے جدید تھری جی لوکیٹرخریدنے کی منظوری دی ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو درخواست کی منظوری دی ہے ذرئع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے تھری جی لوکیٹرکی خریداری کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی اوروفاقی حکومتوں سے رابطہ کیاتھا ۔

(جاری ہے)

اور موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو موبائل فون کی لوکیشن پتہ لگانے کے لئے تھری جی لوکیٹر کے خریدنے کی اجازت دی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ لوکیٹر کی خریداری کے بعداسے چلانے کے لئے خصوصی تربیت بھی پولیس اہلکاروں کو دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے پاس لوکیٹر نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا اور بعض اوقات حساس اداروں کی خدمات بھی اس سلسلے میں حاصل کی جاتی تھی تاہم لوکیٹرکی سہو لیات فراہم کرنے کے بعد شدت پسندوں اوردہشت گردی کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ۔