ترکی:استنبول میں سیاحتی مقام پر زور دار دھماکہ 2افراد ہلاک زخمی،دھماکے کی ذمہ داری کر د تنظیم نے قبول کر لی

اتوار 20 مارچ 2016 11:12

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)ترکی کے شہر استنبول میں ایک سیاحتی مقام پر زور دار دھماکہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ‘ دھماکے کی ذمہ داری کرد تنظیم نے قبول کر لی، ترک میڈیا کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جس میں حملہ آور کے علاوہ کم سے کم ایک شخص اور ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ استنبول کی بین الاقوامی براں ڈز اور شاپنگ سنٹرز کی دکانوں سے آراستہ اور سیاحوں میں یکساں مقبول استقلال سٹریٹ پر کیا گیا ہے جہاں پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر دی گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کے ہیلی کاپٹر علاقے کی فضائی نگرانی کررہے ہیں جبکہ لوگ خوفزدہ ہو کر علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دارالحکومت انقرہ میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :