سعودی عرب میں قیدی کیلئے جیل میں شادی کا اہتمام ، پوری جیل کو شادی ہال میں تبدیل کردیا گیا ، جیل انتظامیہ کے علاوہ سعودی وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی ، دس ہزار درہم تحفے میں بھی مل گئے

اتوار 20 مارچ 2016 11:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)یوں توجیل کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک ایسی جگہ کا تصورابھرتا ہے جہاں قیدی سنگین نوعیت کی پابندیوں میں شب و روز گذار رہے ہوتے ہیں لیکن سعودی عرب کی ایک جیل اس وقت شادی ہال میں تبدیل ہوگئی جب ایک قیدی کی شادی کا جیل میں شاندار اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ہاں ذرائع کے مطابق یہ منفرد تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم الحائر جیل میں منعقد کی گئی جہاں جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔

یہ تقریب اس اعتبار سے بھی منفرد رہی کہ اس میں نہ صرف جیل انتظامیہ نے پوری تیاری سے حصہ لیا بلکہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے دلہا کے لیے 10 ہزاردرہم بھی تحفے میں بھیجے۔انتظامیہ نے جیل کے ایک ہال کو شادی کی تقریب کے لیے خوب سجا رکھا تھا، جہاں آنے والے مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :