23مارچ اہم ترین دن،یوم پاکستان ،ہولی،بھگت سنگھ کی برسی ،سال کا پہلا چاند گرہن بھی 23مارچ کو لگے گا

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء)23مارچ ویسے تو پاکستان کا انتہائی اہم ترین دن ہے۔23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور اسی دن 1956 میں پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا۔ اسی دن ” یوم پاکستان “کے طور پر منانے کا اعلان سرکاری طور پر ہوا۔

(جاری ہے)

23مارچ2016 یوم پاکستان تقریبات کے ساتھ ساتھ ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار”ہولی“ بھی اپنے مذہبی جوش و خروش سے منائے گی جبکہ بھگت سنگھ کی برسی بھی 23مارچ کو منائی جائے گی یا درہے کہ بھگت سنگھ وفات(1931) برصغیر کی جنگ آزادی کی ایک مشہور شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

23مارچ1956 میں سوڈان کو آزادی حاصل ہوئی۔سال کا پہلا چاند گرہن بھی 23مارچ کو لگے گا تاہم دن میں لگنے کی وجہ سے چند ممالک میں نظر آئے گا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس تاریخ کو وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فوجی پریڈ منعقد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :