لیاری گینگ وار کی سہولت کاری کے الزام میں 6 خواتین گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء) کراچی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کی سہولت کاری کے الزام میں 6 خواتین کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری سے 6 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ان پر گینگ وار کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار خواتین میں شمع ، صبیحہ اور زبیدہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین بھتہ کی پرچیاں پہنچانے کا کام کرتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کو سہولت فراہم کر نے والی مزید خواتین کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ پیسوں کے عوض کام کرتی تھیں، گرفتار کی گئیں خواتین کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :