پشاور کو سیف سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں،وزیر اعلی خیبرپختونخوا،شہر میں رینجر کو تعینات کیا جائے گا جس کے لئے وفاقی وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی،پرویز خٹک

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور کو سیف سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں اس کے لئے پشاور شہر میں رینجر کو تعینات کیا جائے گا جس کے لئے وفاقی وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور شہر کو ہر طرح کی بدامنی سے پاک رکھنے کے لئے بہتر سیکورٹی پلان ترتیب دے رہے ہیں تاکہ شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پشاور شہر سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں رینجر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی تاکہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ رینجر کی تعیناتی کا مطالبہ پولیس کو ناگوارہ گزرا ہے یاد رہے کہ حالیہ دہشت گردی کے ایک واقعے میں پرسوں پشاور شہر میں ایک سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس سے 18 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔