امریکی ریاست کولوراڈو میں برف باری ، معمولات زندگی منجمد، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:13

کولوراڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء)امریکی ریاست کولوراڈو میں برف باری نے معمولات زندگی منجمد کر دیا ، راستوں پر پڑی برف اور حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک بد نظمی کا شکار ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی ریاست کولوراڈو کے مختلف علاقے ان دنوں شدید برفباری کا سامنا ہے ، برف کی سفید چادر نے درختوں اور ہائی ویز کو کو لپیٹ میں رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے اور راستوں میں پھنسے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے بھی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔