فلوجہ ،داعش نے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء)شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’ داعش“ نے عراق کے شہر فلوجہ میں چھ افراد کو عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں یہ ہلاکتیں دارالحکومت بغداد کیمغرب میں واقع الانبار گورنری کے شہر فلوجہ میں کی گئیں۔

چھ افراد کو تین مختلف طریقوں سے ہلاک کیے جانے کی تصاویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زیرحراست چھ افراد کو نارنگی رنگ کا لباس پہنائے دکھایا گیا ہے۔ جنہیں بعد ازاں قتل کردیا جاتا ہے۔داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوجہ کی ایک اسلامی عدالت نے ملزمان کو جاسوسی اور عراق حکومت کو داعش کی مخبری کے ساتھ ساتھ مرتد ہونے کی سزائیں سنائی تھیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا تھا۔ان میں سے چار افراد کو سروں میں پستول سے گولیاں مار کر، ایک کو کلاشنکوف کی گولی جب کہ ایک شخص کی گردن میں بم باندھ کر اسے اڑا دیا گیا۔ ایک شخص کا سر خنجر کے ذریعے سے تن سے جدا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :