کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی نے کھلاڑیوں کیلئے خود کار تسموں والے جوتے متعارف کروادیئے ، سال کے اختتام سے قبل ہائپر ایڈاپٹ ٹرینر نامی جوتوں کی یہ سیریز فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی، نائیکی

ہفتہ 19 مارچ 2016 10:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء)کھیلوں کا سامان بنانے والی مشہور امریکی کمپنی نائیکی نے خود بخود تسموں کی گرفت سخت کرنے والے جوتے متعارف کرا دیے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اِس سال کے اختتام سے قبل ہائپر ایڈاپٹ ٹرینر نامی جوتوں کی یہ سیریز فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔نائیکی کمپنی کے خودکار طریقے سے تسمہ سخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس جوتے سنہ 1989 کی مشہور فلم ’بیک ٹو دا فیوچر ٹو‘ میں دکھائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن سنہ 2013 میں کمپنی نے عام لوگوں کے لیے جوتے کی تیاری کا آغاز کر دیا تھا۔ حال ہی میں کھلاڑیوں کے لباس کی مارکیٹ پر نائیکی کی گرفت کمزور ہوئی ہے۔ ان جوتوں سے لوگوں کی توجہ نائیکی پر برقرار رہے گی۔ اس کا اندازہ ہمارے قارئین کے ردِ عمل سے بھی ہوتا ہے جنھوں نے بہت گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے۔کچھ لوگوں کی نظر میں یہ خودکار تسموں والے جوتے مفید سے زیادہ محض شعبدہ بازی ہو سکتے ہیں، تاہم نائیکی اور سافٹ وئیر کے ساتھ سے کمپنی کی دیگر اشیا کے فروغ میں مدد ملے گی، خاص طور پر اْن کے لیے جو ہائپر ایڈاپٹ تسموں کے بارے میں جاننے کے لیے متجسس ہیں۔