انسان خطا کا پتلا ہے،ماضی میں مجھ سمیت سب سے غلطیاں ہوئیں،ریحام خان

ہفتہ 19 مارچ 2016 09:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء)چےئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ کسی کو میرا نام تک معلوم نہیں تھا،انسان خطا کا پتلا ہے ،غلطیاں سب سے ہوئی ہیں ماضی میں مجھ سے بھی ہو ئیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریہام خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ کوئی میرا نام بھی نہیں جانتا تھا ، ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے ،غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں۔

واضح رہے ریہام خان ان دنوں نئی دہلی میں بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کی دعوت پر نئی دہلی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت پہنچ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :