بھارتی کھلاڑیوں کو بڑھکیں مارنی آتی ہیں، انہیں مات دینا آسان ہے، اعجاز احمد ،بھارتی ٹیم کا مورا ل گرنے کا فائدہ پاکستان اٹھا سکتا ہے ، آفریدی کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ، سابق کرکٹر

جمعہ 18 مارچ 2016 08:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)سابق کرکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بڑھکیں مارنی آتی ہیں، انہیں مات دینا آسان ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف متحد ہوکر کھیلنا چاہیے کیونکہ نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارت دباؤمیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں اپنی درخواست کی سماعت کے بعد کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا مورال گرنے کاپاکستانی ٹیم فائدہ اٹھا کر بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے ، سابق کرکٹر نے مشورہ دیا کہ کچھ دیر کے لیے دوستی چھوڑ کر میچ پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت بھارت کے حق میں نہیں، اعجاز احمد نے کہا کہ جس طرح عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کرنا ہے تو کرکٹ کے میدان میں کرلیا جائے لیکن بھارت بھاگ گیا تھا، آفریدی سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں انہیں اب سوچ سے کام لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف اچھا کم بیک کیا ہے، شاہد آفریدی کو ٹاپ آرڈرز میں ہی کھیلنا چاہیے، اعجاز احمد نے کہا کہ جتنا پیار شاہد آفریدی کو پاکستان میں ملا اتنا کوئی بھی ملک کسی کھلاڑی کو نہیں دیتا، سابق کرکٹر سے بطور کمنٹیٹرکام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کمنٹری کرنے کے لئے انگلش بولنا پڑتی ہے جو آسان نہیں۔

متعلقہ عنوان :