ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہوگی، برطانوی ادارہ

جمعہ 18 مارچ 2016 08:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء )ایک برطانوی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ اگر امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے ’اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘ کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بے چینی اور امریکا میں سیاسی اور سیکورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :